بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کا کھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری،44شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری، شہریوں کو لمحہ ضائع کیے بغیر انصاف فراہم کیا جائیگاڈی پی اونے نماز جمعہ کی سیکیورٹی بھی چیک کی،مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی چیکنگ کے دوران اہلکاروں کو الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، ڈی پی اوتفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اوپن ڈور پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جمعہ کے روز بھی کھلی کچہری لگائی،کھلی کچہری میں 44 شہریوں نے شرکت کی،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیکر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے مسائل میرٹ پر حل کرکے واپسی رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا،قانون اورانصاف پسند شہریوں کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، ان کو انصاف فراہم کرنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جائے گا،میری اولین ترجیح کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل حل کرنا ہے،بعد ازاں ڈی پی او محمد فیصل کامران جمعتہ المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے خود نکلے، ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کو چیک کیا، تمام اہلکار مکمل حفاظتی اقدامات کو اپنائیں اور بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال لازمی کریں، معاشرتی امن کو برقرار رکھنا کے لیے الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیناضروری ہے،ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ جات کے ایس ایچ او اور پٹرولنگ اسکواڈ نے اپنی پوزیشن مساجد اورامام بارگاہوں کے پاس رکھیں۔