• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قماربازوں،منشیات فروش اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

Oct 15, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)قماربازوں،منشیات فروش اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘ کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے قماربازوں،منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ کے متعدد ملزمان کو گرفتارکرلیا،تھانہ صدر احمدپورشرقیہ پولیس نے قمارباوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عفن شاہ،ماجد شاہ،اللہ دتہ،ریاض احمد،نوید الحسن اورعبدالجبار کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم3150 روپے اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ، سول لائنز، ڈیرہ نواب صاحب اوچ شریف نے ملزمان محمدمنور، محمدعاقب،محمدارشد اورمحمدشہزاد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2160 گرام چرس برآمدکرلی۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ ہیڈراجکاں،سٹی حاصل پور،ڈیر ہ نواب صاحب اوردھوڑکوٹ نے ملزمان محمدعرفان،محمدعدنان،مبشر احمد، بشیر احمد اورالطاف، ممتاز اورمشتاق سے 220 لیٹر شراب اور02 چالوبھٹیاں معہ کشید آلات شراب برآمدکرلیے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سٹی حاصل پوراورچنی گوٹھ نے ملزمان محمدعدنان، محمدوسیم اور عابد سے بندوق 12 بور،رپیٹر12 بور اورپسٹل 30 بور برآمدکرلیا۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،دستیاب وسائل کو بروئے لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔