بہاولپور( نویداقبال چوہدری سے) پولیس کی مبینہ نااہلی کے باعث شراب کے نشہ میں ٹن ایک ”جہاز“یزمان روڈ پرگرگیا شہریوں کی اطلاع پر ریسیکو1122 اورپولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شراب کے نشہ میں ٹن ایک نامعلوم شرابی چلتے ہوئے یزمان روڈ پر اسلامی کالونی100 فٹ روڈ کے سامنے اچانک گرگیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی اورمقامی لوگوں نے 15 پرپولیس کواطلاع کی تو ریسیکو 1122 اورتھانہ بغدادالجدیدکی پولیس موقع پرپہنچ گئی انہوں نے شرابی کو پکڑکرروڈ سے ایک طرف ہٹایا اوراسے طبی امداد دی۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ تھانہ بغدادالجدید کی اشیربادکے باعث اسلامی کالونی میں شراب کادھندہ عروج پرہے شراب کے نشہ میں دھت افراد آئے روز غل غپاڑہ کرنے کے علاوہ راہگیروں کوتنگ کرتے ہیں جس سے اہل علاقہ پریشان ہے مکینوں نے آر پی اوبہاولپوراورڈی پی اوبہاولپورسے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔