ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی زیر صدارت میں شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ٹریفک ڈرائیونگ سکول پولیس لائن ساہیوال میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ جبکہ ملکی سلامتی،امن و امان اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب کا مقصد ہمارے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور آپ کی زندگی کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنا تھا،تاکہ ہم اپنی زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق گزاریں جن میں یکجہتی،پیارومحبت،یگانگت اور ایثار وغیرہ شامل ہیں۔