• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااورانکے ازالہ کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے

Oct 22, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے اپنے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر قائم کی جانے والی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااورانکے ازالہ کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے پیش نظر آرپی او نے اوپن ڈور پالیسی اور عوامی رابطہ مہم کے تحت اپنے آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنا۔آر پی او نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور حائل خلیج کو دور کرناہے۔ شہریوں کے مسائل کو حل کرنا ان میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو سزا دلوانا پولیس کا فرض ہے۔ پولیس افسران کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے رویوں میں نرمی لائیں اور عوام الناس کی خدمت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔