• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت اپنی ناقص معاشی پالیسیوں اور لوٹ مار کی بدولت تین سالوں میں پاکستان کو مہنگے ترین 34 ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر لے آئی ہے

Oct 22, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت اپنی ناقص معاشی پالیسیوں اور لوٹ مار کی بدولت تین سالوں میں پاکستان کو مہنگے ترین 34 ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر لے آئی ہے جو پاکستان پیپلزپارٹی اور پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کی حکومت سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے اس لیے عوام مزید مہنگائی کے جھٹکوں کیلئے تیار رہیں کیوںکہ تباہی سرکار نے آئی ایم ایف کا فی لیٹر پٹرول پر 30 روپے لیویز اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے مطالبہ پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور پٹرول کی قیمت کو 200 روپے فی لیٹر تک رواں مالی میں ہر صورت پہنچائے کا عزم کر چکی ہے جبکہ آئی آیم ایف کی اس کڑی شرط کی بدولت یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے تک اضافہ کی بازگشت مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کم قیمتوں کا راگ الاپنے والے وفاقی وزراء اور طبلچی حکومتی ترجمان ان ممالک کی فی کس آمدنی کے بارے میں بھی قوم کو آگاہ کریں۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے صرف پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس کے لیے واحد راستہ فوری ان ہاوس تبدیلی ہے۔