بہاولپور(نویداقبال چوہدری)سونامی حکمرانوں نے قومی اداروں کو تباہ کردیا،عدلیہ،تعلیم ،صحت ہر طرف معاشی دہشت گردی ہے۔، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی اور حافظ حسین احمد مدنی سابق وفاقی سیکریٹری ورہنماءپاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ملاقات میں قومی سیاسی،معاشی،اقتصادی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے موجودہ حکمران برسر اقتدار آئے ہیں ان کی ناقص پالیسیوں نے ملکی حالات بہتر بنانے کی بجائے قومی اداروں کو تباہی کی ظرف دھکیلنا شروع کردیا ہے،نااہل حکمرانوں کی حماقتوں سے پاکستان کے قومی سلامتی اور ترقی کے اداروں میں افراتفری اور انارکی جیسی صورت حال ہے ۔مہنگائی،غربت،بے روزگاری،تعلیمی پسماندگی اور انصاف کی عدم فراہمی نے عوام کو ذندہ درگور کردیا ہے۔گزشتہ ۳ سالوں کے سوعنامی دور اقتدار میں قومی خزانہ کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،مافیا کی حکمرانی نے داخلی اور خارجہ محاذ سمیت ہر سطح پر نااہل حکمرونوں کی بدترین طرز حکمرانی کی وجہ سے ناکامی ہوئی، گزشتہ شام ایک ملاقات میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دفاعی ،معاشی،سماجی،سیاسی اوراقتصادی ترقی کی پالیسیاں صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی دانشمندانہ قیادت ہی بناسکتی ہے،ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے آصف ذرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ملک کو ہر مشکل بحران سے نکالا، اب بھی بلاول بھٹو اپنے شہید نانا کے سیاسی افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی کی منزلوں سے روشناس کروائیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کی دانشمندانہ قیادت نے ہر آڑے وقت میں اقوام عالم میں پاکستان کی سالمیت،خودداری اور استحکام کو دوام دیا،سلیم بھٹی نے کہا کہ حافظ حسین احمد مدنی جیسے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار سابق انتظامی افسر اور سیاسی کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنوں کے ساتھ ملکر بلاول بھٹو کو کامیاب کرواکر قومی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے،کارکنوں اور عہدیداران بلاول بھٹو کو کامیاب کروانے کے لئے اپنی صفوں میں تنظیمی امور کو بہتر بنائیں اور پارٹی کے ہر ذیلی ونگ سمیت پارٹی کی تنظیم سازی پر بھر پور توجہ دیں۔کیونکہ اگر تنظیمیں مظبوط ہوں گی تو نظریاتی کام بھی ہوگا، اور کارکنوں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے حوالے سے عدلیہ کے شعبے میں جس معیار پر پاکستان آگیا ہے اس کو بہتر بنانے کے لئے وکلاءتنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بار اور بنچ ملکر ابتلاءکے اس دور کو ختم کرسکتے ہیں،پیپلز لائرز فورم کے ارکان بار کے دیگر اراکین کے ساتھ ملکر اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کریں،تاکہ انصاف کا معیار بہتر ہو اور ہر مظلوم کو انصاف ملے۔