چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے تھانہ چناب نگرکا وزٹ کیا۔تھانہ کی عمارت،حوالات،فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے تھانہ چناب نگر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایچ او چناب نگر اسد عباس ایس آئی،تفتیشی افسران اور ملازمان نے شرکت کی۔میٹنگ میں کرائم،امن وامان اور زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے،گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی،منشیا ت کے خاتمے کیلئے تمام ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکی فوری دادرسی کریں۔پولیس افسران و ملازمان تھانہ کلچر کی تبدیلی،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مستحکم کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست،پولیس تشدد،عوام سے بداخلاقی،بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے افسران و ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور آپ سب کا دکھ سکھ میرا دکھ سکھ ہے۔کسی بھی جوان کومیڈیکل،ٹرانسفر،گھریلو،محکمانہ یا کوئی دیگر مسئلہ درپیش ہو تو ہمہ وقت مجھے مل سکتا ہے میں اسکا مسئلہ حل کروں گا۔تمام افسران وملازمان نیک نیتی اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں۔