• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

واربرٹن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن الحاج محمد اظہر عطاری کا واربرٹن کا دورہ

Oct 3, 2019

تفصیلات کے مطابق
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن سیالکوٹ زون کے نگران مدنی چینل کے مبلغ الحاج محمد اظہر عطاری کی لاہور زون کی شیخپورہ کابینہ کا علاقہ واربرٹن میں تشریف آوری رکن شوریٰ نے اپنے مدنی دورہ کے دوران بریڈ فورڈ یوکے کی مذہبی شخصیت دعوت اسلامی کی مجلسِ مالیات اجارہ کابینہ کے زمہ دار محمد فاروق عطاری ولگن عالمی کی مذہبی و سماجی شخصیت الحاج محمد اکرم مذہبی سکالر اصضر گورائیہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائ رکن شوریٰ نے واربرٹن کے محلہ عیدگاہ میں واقع دعوت اسلامی کے زیراہتمام چلنے والے جامعیتہ المدینہ مبینہ رضویہ کا دورہ بھی فرمایا رکن شوریٰ کی کامعیتہ المدینہ آمد پر ناظم جامعہ اور اساتذہ کرام نے رکن شوریٰ کا زبردست استقبال کیا جامعیتہ المدینہ میں طلبا کرام اور اساتذہ کرام کے درمیان مدنی حلقہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا رکن شوریٰ نے بائ پاس واربرٹن پر حسن کالونی میں زیرتعمیر مسجد فیضانِ غوث اعظم کا دورہ بھی فرمایا اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نصر اقبال عطاری نے رکن شوریٰ کو تعمیرات کے بارے میں بتایا اور خاص طور پر مسجد کے گنبد کے بارے تفصیلات فراہم کی رکن شوریٰ نے واربرٹن کے قبرستان میں واقع مولانا نور محمد قادری کے مزار پر حاضری بھی دی اسی قبرستان میں اپنے والد محترم رانا محمد اقبال کی قبر پر حاضری دی اور دعا فرمائ
رپورٹ بیوروچیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب