• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔

Oct 3, 2019

راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے تھانہ جات کی مجموعی کارکردگی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کا اچانک دورہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ اور دیگر امور کا بغور جائزہ لیا۔ آر پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ میں غیر قانونی حراست کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔اپنے فرائض منصبی انتہائی محنت اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ تھانہ میں آنے والے سائل کی فوری دادرسی کو ہر صورت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔ آر پی او راولپنڈی نے تھانہ میں موجود محر ر مالخانہ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ آر پی اوراولپنڈی نے تھانہ کی بلڈنگ اور تھانہ کی مجموعی طور پر صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔آر پی او راولپنڈی نے تھانہ میں کچن تعمیر کرنے کے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔