• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی صرف کتنے فیصد دولت سے دنیا میں بھوک اور افلاس کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا

Oct 29, 2021

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ارب پتی افراد کی دولت کا ایک چھوٹا حصہ دنیا میں بھوک اور افلاس کا مسئلہ حل کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیزلی نے دنیا بھر میں امیر ترین افراد سے اپیل کی ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے جمع ہو جائیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر جیف بیزوس اور ایلون مسک کا نام لیا اور کہا کہ ایلون مسک کی صرف دو فیصد دولت سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔