• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نبی مہربانۖ کی آمد پر ظلمت کے اندھیرے ختم ہو گئے۔عظمی نعیم

Oct 31, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ناظمہ ضلع جماعت اسلامی حلقہ خواتین بہاول پور عظمی نعیم نے کہا کہ نبی مہربانۖ کی آمد پر ظلمت کے اندھیرے ختم ہو گئے۔ اسلام کی روشنی پوری دنیا میں پھیل گئی۔ عدل و انصاف کا بول بالا ہونے لگا۔ مظلوموں اور پسے ہوئے لوگوں کی محرومیاں دور ہو گئیں۔ غلامی کا دور ختم ہو ا، عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، کارٹون بنانے والے ملعون کا انجام پوری دنیا نے دیکھا، وہ آگ میں جل کر عبرت ناک موت مرا۔ دنیا کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی پیروی اختیار کرنے میں ہے۔ اصل مسائل کی جڑ طاغوتی نظام ہے وہ کرافٹ بازار کے مرکزی ہال میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی۔ا نھوں نے کہا کہ سیرت النبیۖ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جو شخص ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ سیرت مصطفیۖ کا مطالعہ کرے۔ نبی کریمۖ کی پوری زندگی انسانیت کی فلاح اور ہدایت پر مشتمل ہے ۔صدر سیاسی کمیٹی جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثمینہ روحینے کہا ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت کو درپیش مسائل کا حل نظام مصطفی ۖ کے نفاذ میں ہے۔ حضور پاکۖ رحمت العالمین تھے ان کا اسوۂ حسنہ انسانوں کی دنیاوی و اخروی کامیابی کے لیے بہترین ماڈل ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری سے نجات کے لیے سود سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔نے کہا کہ دنیا میں نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرف بدامنی کا راج ہے اور دوسری جانب نظام سرمایہ دارانہ شکنجوں میں جکڑا ہوا ہے۔ انسانوں کو انفرادی سطح پر درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ فلاحی ہو، جب کہ فلاحی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے بہترین نظام، نظامِ مصطفیۖ ہے۔ انھوں نے کہ پاکستان میں سات دہائیوں سے سودی نظام رائج ہے۔ اس نظام کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور ملک قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دبا ہوا ہے۔ عالمی سطح پر بھی ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام نے پوری دنیا کے انسانوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ سعدیہ ذیشان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامیان پاکستان متحد ہو کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔سیرت کانفرنس سے ڈاکٹر نوشابہ ،پروفیسر نورالعین،پروفیسر نرگسرشید،عابدہ لطیف،پرنسپل اپوا سکول میڈم کوثر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہناز نور ،میڈم زاہدہ و دیگر نے خطاب کیا ۔سیرت کانفرنس کے اختتام پر مختلف سکولوں کی جانب سے میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طالبات کو تعریفی سرٹیفکٹس دیئے گئے