• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ اور طلبا کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے چولستان یونی ورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں انٹر فیکلٹی سپورٹس گالا کا افتتاح

Oct 31, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ اور طلبا کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے چولستان یونی ورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں انٹر فیکلٹی سپورٹس گالا کا افتتاح’ وائس چانسلر ڈاکٹر سجاد خان نے کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال،باسکٹ بال اور فٹ با ل کے میچز شروع کرواکرکیا۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ آینمل سائنسز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن اور والی بال کے مچیز جیت لیے والی بال ٹیم کی قیادت سید عبدالصمد نے کی، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حمزہ،سید ہارون طاہر،ریحان اصغر،حسنات یعقوب اور محمد اعجاز شامل تھے بعد ازاں وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں انسانی صحت و دماغ کی نشونما کیلئے بہت ضروری ہیں کھیلوں سے طلبا میں مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے اور انسان تندرست و صحت مند رہتا ہے انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس آصف عمران رضا کی کاوشوں کوسراہا اور انہیں بہترین ایونٹ منعقد کرانے پر مبارک باددی اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔