• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی پنجاب سکول اولمپکس 2021ئ مقابلہ جات کی مشعل روشن کرنے کی تقریب گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول بہاول پور میں منعقد ہوئی۔

Oct 31, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)جنوبی پنجاب سکول اولمپکس 2021ئ مقابلہ جات کی مشعل روشن کرنے کی تقریب گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ اولمپئن و فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا سکول کی سطح پر اس طرح کے مقابلہ جات کا اقدام قابل ستائش ہے اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی جانب سے سکول اولمپکس مقابلہ جات کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب سکول اولمپکس 2021ئ مقابلہ جات کی مشعل اولیمپیئن فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے روشن کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنربہاول پور عرفان علی کاٹھیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول اولمپکس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کونکھارنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیل کے میدان آباد کریں۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کے فروغ کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن بہاول پورظہوراحمدچوہان نے کہا کہ سکول اولمپکس کے انعقاد کا مقصد تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی روایات کو بحال کرنا ہے تاکہ وہ کمپیوٹر، ویڈیو گیمز، موبائل کے بے جا استعمال سے دور رہتے ہوئےصحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔اس موقع پر اولمپئن و فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے سکول اولمپکس مشعل کو روشن کیااور بتایا کہ یہ مشعل بہاول نگر وہاڑی ملتان رحیم یارخان سے ہوتے ہوئے ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔جس کے مقابلہ جات 8نومبر سے ڈیرہ غازیخان میں شروع ہوکر 12نومبر تک جاری رہیں گے۔