• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن ضلع بہاول پور کے اجلاس کاانعقاد’

Oct 31, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن ضلع بہاول پور کے اجلاس کاانعقاد’ مرکزی قیادت کی کال پر پورے پاکستان کی طرح 5 نومبرکوبہاول پورمیں پیٹرول پمپ غیرمعینہ مدت تک مکمل طورپربندرہیں گے محمدیسین صدرپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاول پور نے بتایاکہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیرمین عبدالسمیع خان کی کال پرتمام بہاول پوضلع میں پیٹرول پمپ بندرکھے جائیں گے کیونکہ ہمارامطالبہ ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کاپرافٹ آف مارجن قیمت فروخت پر اڑھائی فیصدسے بڑھاکر چھ فیصد کیاجائے مہنگائی کی وجہ سے حالات بہت مشکل ہوگئے ہیں ہمارے اخراجات (آپریشنل کاسٹ) بہت بڑھ گئے ہیں بجلی سمیت یوٹیلٹی بلز’تنخواہیں بہت بڑھ گئی ہیں اس لئے اب یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم اپنے پیٹرو ل پمپ پرانے کمیشن پر چلاسکیں اس لئے اگر گورنمنٹ نے 5 نومبرسے قبل ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے توٹھیک بصورت دیگر پورے ملک میں پیٹرول پمپ بند کردیں گے کیونکہ ہماراسرمایہ ختم ہوگیا ہے اور نقصان کرکرکے ہم اس قابل ہی نہیں رہے کہ ہم اپنی پراڈکٹ منگواسکیں اورہمارے پیٹرول پمپ غیرمعینہ مدت تک بند رہے گے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک ہمارامطالبہ حکومت تسلیم نہیں کرتی ‘اجلاس میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل خرم شاہ ‘گل اے راز’ دوست علی خان ‘ راجہ شاہ زیب محمدیاسرخان بھی شریک تھے