بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے گزشتہ دونوں لاہور سمیت دیگر شہروں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتہائی حساس ایشو کے حوالے سے اب تک کے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سو جوتے اور سو پیاز کھانے والی کہاوت پر مکمل صادر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں کی جانے والی ریاستی دہشت گردی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اور حکمرانوں کا جمہوری لبادہ میں آمرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے ہی لوگوں پر شیلنگ و فائرنگ کروانا جبکہ ردعمل میں جلاو ،گھراو،پھتراو اور نتیجے میں پولیس و سویلین کا شہید ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہ فسطائی حکومت پہلے دن سے نااہل و نکمی تو تھی ہی اب تین سالوں میں ظالم و جابر کا روپ بھی دھار چکی ہے مگر جب ظلم بڑھتا ہے تو جلد مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید مکار و بے کار آدمی ہیں اور اس کے قول و فعل میں میں ہمیشہ تضاد رہا ہےجبکہ شیخ رشید نے پہلے ریلوے کا بیڑا غرق کیا اور اب وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کا ستیاناس کرنے کے علاوہ پاکستان کے امن و امان کو تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے اور اس کے مکروہ فعل کی وجہ سے پوری قوم ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی سابقہ دور حکومت میں اسی طرح کے انتہائی حساس ایشو سامنا کرنا پڑا جسے مذاکرات کے ذریعے بڑی دانشمندی سے کنٹرول کیا گیا اور ایک گملہ تک نہ ٹوٹا۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کا دور ہے حکومتی ایما پر پیمرا کی جانب سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر سخت پابندیاں لگا کر حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔