بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اتوار کے روز چرچز پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ،متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پراتوارکے روز عبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ عبادت گاہوں پر متعدد پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چرچ ہائے کی چھتو ں پر پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاون اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
اتوار کے روز چرچز پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے
