• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی،

Oct 31, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری A کا مجرم اشتہاری07 سال بعد گرفتار، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، آزاد مجرمان اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پربہاول پور پولیس نےمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلے میں تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگری A کے مجرم اشتہاری طالب حسین کو 07سال بعدگرفتار کر لیا،مجرم اشتہاری عرصہ دراز سے گرفتاری کے خوف سے روپوش تھا،ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں ان کو دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے ،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے ۔