• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موبائل فون ڈیٹاریکور سیکنڈل کے ملزمان کیخلاف گھیراتنگ

Oct 31, 2021

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) موبائل فون ڈیٹاریکور سیکنڈل کے ملزمان کیخلاف گھیراتنگ خفیہ ایجنسیاں متحرک‘ اے ایس پی سٹی کے سامنے بھی سرغنہ ساتھی سمیت جھوٹاثابت ہوگیا متاثرہ طالبہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی5 نومبر کوہائیکورٹ میں پیشی ایف آئی اے نے گینگ کے ایک ملزم کو پکڑلیا دیگرملزمان کی چھان بین شروع مارکیٹ میں سٹاناشہریوں نے ڈیٹاریکوری کے خوف سے موبائل ٹھیک کروانے کی بجائے ناکارہ کرکے توڑ دینے کافیصلہ کرلیاعوام میں تشویش پائی جانے لگی اعلی سطحی گرینڈ آپریشن متوقع‘تفصیل کے مطابق موبائل فون ڈیٹاریکورسیکنڈل کے مرکزی ملزم سلمان اسلم ڈھڈی اس کے ساتھی عبدالباسط کی یونیورسٹیوں اورکالجوں کی طالبات کے موبائل فون ٹھیک کرنے کے بہانے ڈیٹاریکور کرکے بلیک میل کرنے کاسیکنڈل منظرعام پرآنے کے بعدالکریم پلازہ سمیت تمام موبائل رئیپرنگ شاپس سے شہریوں نے موبائل فون ٹھیک نہ کروانے کافیصلہ کرلیاہے کیونکہ مذکورہ بالاگینگ عرصہ دراز سے موبائل ریپئرنگ کے نام پرطالبات کوبلیک میل کرکے انہیں اپنی ہوس کانشانہ بنانے میں مصروف تھے لیکن طالبات بدنامی اورگھروالوں کے خوف سے اس گینگ کے بارے میں کسی کوبتانے سے گریزاں تھیں۔(ح) نامی طالبہ نے تھانہ سول لائنز میں ملزم اسلم ڈھڈی کیخلاف مقدمہ درج کرایاتو ملزم سلمان ڈھڈی اس کاساتھی عبدالباسط گینگ میں شامل دیگرخواتین متحرک ہوگئی ہیں انہوں نے معاملہ ختم کرانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرناشروع کردیئے گزشتہ دنوں ملزم سلمان ڈھڈی نے ڈی پی اوبہاولپورکواس کیخلاف درج مقدمہ کے اخراج کیلئے درخواست دی تواے ایس پی سٹی کے سامنے دوران انکوائری ملزم سلمان ڈھڈی جھوٹاثابت ہوگیا جبکہ ملزم کاساتھی عبدالباسط اس کابھرپوردفاع کرتارہاتھانہ میں درج مقدمہ بارے عدالت عالیہ میں پانچ نومبرکوملزم اسلم ڈھڈی کی طلبی ہے اس کے علاوہ خفیہ ایجنسیاں بھی متحرک ہوچکی ہیں انہوں نے الکریم پلازہ سے معلومات حاصل کرناشروع کردی ہیں بتایاگیاہے بلیک میلر گینگ کاایک رکن محمدفاروق ایف آئی اے سابئرکرائم ونگ ملتان گرفتار بھی کرچکی ہے اوردیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے ڈیٹاریکور سیکنڈل منظرعام پرآنے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ادھریہ بھی بتایاگیاہے کہ عنقریب ملزمان کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے انہیں گرفتار کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔