ساہیوال ضلع کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ڈویژنل کمشنر علی بہادر قاضی نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شکایت پر عمل نہ کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا مزید انہوں نے کہا کے خدمت کچہریاں پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے اور شہریوں کے متعلق مسائل ایک ہی چھت تلے حل کیے جاتے ہیں رپورٹ رانا ذوالفقار سرور ڈسٹرکٹ بیوروچیف نیوز ٹائم ساہیوال