• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

واپڈا اہلکار کے ظلم و زیادتی سے تنگ متاثرہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کو درخواست دیدی

Nov 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) واپڈا اہلکار کے ظلم و زیادتی سے تنگ متاثرہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کو درخواست دیدی ۔سمہ سٹہ کے علاقہ موضع کڑپال کے بزرگ رہائشی محمد اسلم نے کمپلینٹ سیل کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ کا واپڈا کا لائن مین یسین نوناری عرصہ 15 سال سے تعینات ہے ہر وقت شراب کے نشہ میں دھت رہتا ہے اور پورا علاقہ اس سے تنگ ہیں اس نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کررکھا ہے 31 اکتوبر بروز اتوار دوپہر 12 بجے یسین نوناری شراب کے نشہ میں دھت چار اور چار دیواری کے تقدس و پامال کرتے ہوئے زبردستی میرے گھر میں گھس آیا گھر میں میرے اہل خانہ موجود تھے جب اس کو روکا تو یہ طیش میں آگیا اور مجھے غلیظ گالی گلوچ کرتا رہا اور گھر سے باہر جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ تم نے دو ماہ کا بل ادا نہیں کیا میں تمہارا میٹر کاٹنے آیا ہون میں نے کہا کہ میرا بھانجا آج فوت ہو گیا جس کا جنازہ میں ابھی پڑھ کر اآیا ہوں کل میں بل جمع کروا دونگا جس پر اس نے مجھے سے 3 ہزار روپے رشوت طلب کی میں نے انکار کردیا جس پر اس نے بدتمیزی شروع کردی اور میری سفید داڑھی پکڑ کا کھینچنے لگا جس پر گھر میں موجود خواتین مجھے بچانے کے لیے آئی تو اس نے گھر کی خواتین کے سروں سے ڈوپٹہ کھنچ لیا شور واویلہ کرنے پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جس پر یسین نوناری نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دینے ہوئے گھر کا میٹر کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا ۔متاثرہ شخص نے انصاف کی اپیل کی ہے