کراچی (نمائندہ خصوصی) انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے ، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 14 پیسے سستاہو گیا ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انٹر بینک میں صبح کے آغاز میں ہی ڈالر ایک روپے سستا ہو ا، چند گھنٹوں بعد ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 170 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے ۔
ادھر سٹاک ایکسچینج میں 328 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 47 ہزار 213 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ سستا ہو گیا
