کراچی (نمائندہخصوصی) انٹر بینک میں ہفتہ بھر کے دوران ڈالر ایک روپے 63 پیسے کم ہوا، انٹربینک میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ڈالر 170.01 روپے پر بند ہوا ۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی کم ترین قیمت169.96 روپے تھی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کوروباری ہفتے میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے میں سونے کی قیمت میں 36ڈالر اضافہ ہوا ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1819.95 ڈالر ہے ۔ سونے کی ہفتہ وار بلند ترین قیمت 1820.10 ڈالر فی اونس تھی جبکہ ہفتے میں کم ترین سطح 1758.90 ڈالر فی اونس رہی ۔
انٹر بینک میں ایک ہفتے میں ڈالر ایک روپیہ 63 پیسے کم ہوا
