واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی اب تک کی سب سے بڑی ڈیل کرلی۔ جوبائیڈن انتظامیہ مملکت کو 650 ملین ڈالر کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہونے والا 650 ملین ڈالر کا یہ معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس کے علاوہ عرب ممالک کے ساتھ بھی امریکہ کی یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔
امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو دیتے ہوئے وزارت خارجہ نے دی ہے۔ یہ ڈیل نہ صرف امریکہ کے دوست ممالک کی سیکیورٹی کو بہتر کرے گی بلکہ دوست ممالک کے تحفظ کے ذریعے امریکہ کی قومی سلامتی کے بھی مفاد میں ہے۔
امریکہ کی سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی اب تک کی سب سے بڑی ڈیل
