• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لیجنڈ امریکی اداکار کیرک ڈوگلس پر موت کے بعد انتہائی شرمناک الزام لگ گیا

Nov 6, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ امریکی اداکار کیرک ڈوگلس گزشتہ سال فروری میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ اب لیجنڈ اداکارہ نتالی ووڈ کی چھوٹی بہن نے ڈوگلس پر ایک انتہائی شرمناک الزام عائد کر دیا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ڈوگلس اور نتالی دونوں ہی دنیا سے جا چکے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق نتالی ووڈ کی بہن لینا ووڈ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 1955ءمیں ڈوگلس نے نتالی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس وقت نتالی کی عمر محض 16سال تھی جبکہ ڈوگلس 39سال کے تھے۔
لینا نے لکھا ہے کہ ”نتالی اور ڈوگلس کی یہ ملاقات خود لینا اور نتالی کی والدہ ماریا زیخارینکو نے کروائی تھی۔ ماریا اپنی بیٹی نتالی کو Chateau Marmont ہوٹل میں ڈراپ کرکے چلی گئی جہاں ملاقات طے ہوئی تھی۔ماریا نے یہ ملاقات اپنی بیٹی کا فلمی کیریئر بہتر بنانے کے لیے کروائی تھی مگر ڈوگلس نے اس ملاقات میں نتالی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بعد ازاں ماریا اور اس کی بیٹیوں نے نتالی کا کیریئر تباہ ہو جان کے خوف سے یہ واقعہ مخفی رکھا، کیونکہ ڈوگلس اس وقت ہالی ووڈ کے چند طاقتور ترین اداکاروں میں سے ایک تھے۔ “ واضح رہے کہ نتالی ووڈ 20جولائی 1938ءکو سین فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھی جبکہ 29نومبر 1981ءکو کیٹالینا جزیرے کے ساحل پر سمندر میں ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔