• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی فوجی نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، 4 اہلکار ہلاک 13 زخمی ہوگئے

Nov 9, 2021

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائےپور میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اہلکار نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔