• Sat. Apr 20th, 2024

پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کا کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔

Oct 4, 2019

ننکانہ صاحب: پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کا کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔ ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد نے تھانہ صدر شاہکوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ڈی پی او ننکانہ نے عوام الناس کے مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی انکے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ڈی پی او ننکانہ نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں جس کسی کو بھی کوئی مسئلہ در پیس ہو تو مجھ سے بلا جھجھک آکر مل سکتا ہے۔ عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش انتہائی میرٹ پر ہوگی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او نے منشیات فروشی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے منشیات فروشی کی روک تھام کے سلسلہ میں آگاہی مہم اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اس مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ منشیات فروشی جیسی لعنت سے اپنی نوجوان نسل کو بچایا جاسکے اور ملک و قوم کا مستقبل سنوارا جا سکے۔ڈی پی او نے بچوں پر جنسی تشدد سے بچاو کے سلسلہ میں کہا کہ والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو اچھے اور برے ٹچ کے متعلق آگاہی دیں اور اس بارے میں تربیتی نشستوں کو یقینی بنائیں۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ملک شبیر،ایس ایچ او سٹی شاہکوٹ انسپکٹر نواز ورک، ایس ایچ او صدر شاہکوٹ سب انسپکٹر بشارت علی، انچارج کمپلینٹ سیل سب انسپکٹرغلام حسین،میڈیا،وکلاء، ریڈر ٹو ڈی پی او ظفر نیازی، تاجر برادری، نمبرداران اور سول سوسائٹی کے نمائندگا ن بھی شریک تھے۔ ترجمان ننکانہ پولیس
رپورٹ بیوروچیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب