کوئٹو (نمائندہ خصوصی) بر اعظم جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کی جیل میں ایک بار پھر دنگے پھوٹ پڑے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تازہ ہنگامی آرائی میں 58 قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔
سی این این کے مطابق ہنگامہ آرائی لیتورل جیل میں ہوئی جس میں 58 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگاموں کی ابتدا جمعہ کی رات کو ہوئی اور یہ ہفتے کی صبح تک جاری رہے۔
صوبہ گائس کے گورنر پابلو میریٹ نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پویلین نمبر دو میں 700 قیدی ہیں جن میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ قیدیوں نے بجلی کا نظام تہس نہس کردیا۔ انہوں نے نہ صرف اسلحے کا استعمال کیا بلکہ دھماکہ خیز مواد بھی اس لڑائی میں استعمال کیا گیا۔ یہاں تک کہ قیدیوں نے پویلین نمبر دو کے قیدیوں کا دم گھونٹنے کیلئے میٹرس جلا کر دھواں بھی کیا۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمانڈر تانیا واریلا نے بتایا کہ پولیس نے پویلین نمبر دو کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ایکواڈور کی جیل میں ایک بار پھر ہنگامے، اتنے زیادہ قیدی مارے گئے کہ روح کانپ اٹھے، قیدیوں کی لائیو ویڈیوز نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
