ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس نے بھارت کو میزائل دفاعی نظام ایس 400 کی ترسیل شروع کردی۔
روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن (ایف ایس ایم ٹی سی) کے ڈائریکٹر دمیتری شوگائیف نے دبئی ایئر شو سے پہلے روسی ادارے سپوتنک کو بتایا کہ انڈیا کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، سب چیزیں اپنے مقررہ وقت پر ہو رہی ہیں۔ انڈیا کو پہلی سپلائی کردی گئی ہے، مکمل سسٹم رواں سال کے آخر تک انڈیا پہنچ جائے گا۔
بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایس 400 کی سپلائی مکمل ہونے کے بعد اسے سب سے پہلے مغربی بارڈر پر لگایا جائے گا جہاں سے بیک وقت چین اور پاکستان کے خطرے کا مقابلہ ممکن ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارت نے روسی میزائل دفاعی نظام کی خریداری کیلئے سنہ 2018 میں 35 ہزار کروڑ بھارتی روپے (ساڑھے 5 ارب ڈالر) کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت روس انڈیا کو پانچ میزائل ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا۔
روس نے انڈیا کو ایسا خطرناک ہتھیار دے دیا کہ پاکستانی سوچ میں پڑ جائیں
