کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں آج فی تولہ سونا 450 روپے سستا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 385 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 297 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کم ہونے کے بعد 1849 ڈالر ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
