• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی

Nov 15, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی آگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 472 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 9825 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر ہوگئی ہے۔