• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث جیکب چانسلی کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Nov 18, 2021

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث جیکب چانسلی کو ساڑھے 3 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی 6 جنوری کو کانگریس پر حملے میں پیش پیش تھا، کار سرکار میں خلل ڈالنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 41 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
یادرہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر ان کے انتہا پسند حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا۔جیکب نے کانگریس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا