• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مصر میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا انتقال، جشن ماتم میں تبدیل

Nov 19, 2021

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کی المنیا گورنری میں شادی کے دوران رخصتی کے چند گھنٹے بعد دلہن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس سے جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق منیا گورنری کی سیکیورٹی سروسز کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ المنیا کے وسط میں واقع گاؤں ریدا میں ایک خاتون اپنے گھر کے اندر دم توڑ گئی ہے۔فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 20 سالہ خاتون جسے اپنی شادی کے چند گھنٹے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا تھا کی موت کی تصدیق کی۔
تحقیقات کے دوران دلہن کے والد نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کسی پرانی بیماری یا کسی اور قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھی اور وہ شادی سے پہلے اپنی معمول کی زندگی گذار رہی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی شادی سے خوش تھی اور اس نے کسی قسم کی پریشانی یا کا اظہار نہیں کیا۔