• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈلائنز کے تحت تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کارروائی،

Nov 28, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈلائنز کے تحت تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کارروائی،55 ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کرنے کے علاوہ10 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،قمار بازوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،جواء کرنے اور کروانے والے دونوں فریقین جرم کے مرتکب ہیں۔ قانون اور دین اسلام نے جس کو حرام قرار دیا ہے، اس جرم کا خاتمہ ہی اسلامی معاشرے کو مستحکم کر سکتا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان کی آپریشنل گائیڈلائنز کے حوالے سے جاری احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ صدربہاول پورپولیس نے بھی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی،تھانہ صدربہاول پورپولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ علاقہ تھانہ صدربہاول پورکی حدودبستی لبانہ کے قریب بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں،جس پر فوری طور پر ریڈ کرتے ہوئے10کس ملزمان عاشق حسین،محمدرمضان،محمداقبال،محمدشاہد،محمدنذیر،محمدمنیر،محمدظفر،فداحسین،حسین عباس اورعجب گل کو گرفتار کر لیا، موقع پر سے داؤ پر لگی رقم 55 ہزار 800 روپے، متعدد موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، تھانہ صدربہاول پورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالے سے جاری احکامات پر من وعن عمل درآمدکروایاجائے گا۔ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،قمار بازوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جواء کرنے اور کروانے والے دونوں فریقین جرم کے مرتکب ہیں۔ قانون اور دین اسلام نے جس کو حرام قرار دیا ہے، اس جرم کا خاتمہ ہی اسلامی معاشرے کو مستحکم کر سکتا ہے۔