• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیساتھ اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہئے ، گورنر پنجاب کی تجویز

Nov 29, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کے حق کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دینے کی بھی تجویز دے دی ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے برمنگم کے لارڈ میئر محمد افضل اور اوور سیز پاکستانیوں نے ملاقات کی ، اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں ، آئندہ آزاد کشمیر میں بھی اوور سیز پاکستانیوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ۔
چودھری سرور نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جس جس ملک میں رہیں وہاں کی سیاست میں حصہ لیں ، یورپی ممالک کی سیاست میں بھی آگے بڑھنا ہوگا ، پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔