• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Oct 5, 2019

راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیں پیش کیں جن پر متعلقہ ضلع کے افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق آر پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے آر پی او راولپنڈی کو درخواستیں پیش کیں۔کھلی کچہری میں سائل متین احمد سکنہ مری راولپنڈی نے درخواست پیش کی کہ سائل کے مقدمہ میں مقامی پولیس نے میرٹ پر تفتیش نہ کی ہے، جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔سائل عنصر عباسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل کا منظور عباسی کے ساتھ لین دین تھا جس نے سائل کیخلاف تھانہ صادق آباد میں جھوٹا مقدمہ درج کروایاانکوائری کی جائے،جس پر سی پی او راولپنڈی کوفوری انکوائری کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کی گئی۔سائل صابر حسین نے مقدمہ بجرم 365ت پ تھانہ ائیرپورٹ کی تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ایس پی پوٹھوہار کوانکوائری کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔سائل محمد نوید سکنہ دولتالہ نے درخواست دی کہ تبسم نامی شخص سائل کی بھانجی کو بذریعہ فون دھمکیاں دیتا ہے اور بلیک میل کرتا ہے، آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر ڈویژن کو درخواست مارک کرتے ہوئے فوری انکوائری و کاروائی کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ اضلاع کے افسران کو فوری انکوائری وقانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔آرپی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام الناس کے مسائل اور شکایات کا حقیقی طور پر ازالہ ہو رہا ہے۔ عوام الناس کی دادرسی اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ راولپنڈی ریجن کے تمام پولیس افسران میرٹ اور انصاف کی فوری فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
راولپنڈی( ) ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن کے انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق خصوصی ورکشاپ کے ساتویں سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ کا اہتمام انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کی ہدایت پر کیا گیا۔ورکشاپ کے انعقاد کامقصدراولپنڈی ریجن کے پولیس انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مقدمات کی درست تفتیش کے طریقہ کار،شہادتوں کو اکٹھا کرنا، تفتیش میں پائے جانے والے نقائص اور انکی درستگی سے آگاہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اپنے دفتر میں انسداد دہشتگردی مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار اور پولیس تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی اور دیگر امور سے متعلق ورکشاپ کے چوتھے فیز کے ساتویں سیشن کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میں ریجن کے چاروں اضلاع کے ہر انسپکٹر کو دومختلف سیشنز میں تربیت دی جارہی ہے جسکے تین فیز کے چھ سیشن مکمل ہو چکے ہیں۔چوتھے فیز اورساتویں سیشن کی ورکشاپ میں ضلع راولپنڈی سے 04انسپکٹرز،جہلم سے02،چکوال سے04اور اٹک سے ایک انسپکٹر نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں لیکچر کے لئے انسداد دہشتگردی کور ٹ کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل طاہر کاظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ورکشاپ کے شرکاء کو انتہائی جامع انداز میں دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش کے درست اور منظم انداز میں تفتیشی طریقہ کارکے متعلق لیکچر دیا۔ورکشاپ کے شرکاء کو خصو صی طور پر دہشتگردی کے مقدمات میں مادی شہادتوں کے حصول اور انکی درست انداز میں عدالت میں پیش کرنے کے طریقہ کار کو وضح کیا گیا،نیز شرکاء کو اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات چونکہ سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں ان میں کسی قسم کی کمی یا نقائص سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے اس لئے ان مقدمات میں تفتیش کرتے وقت تمام پہلوؤں کو ہر صو رت مدنظر رکھیں اور کسی بھی شہادت کو غیر اہم نہ سمجھیں تاکہ اصل ملزمان کسی بھی صورت سزا سے بچ نہ سکیں۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اس موقع پر کہا کہ پولیس انسپکٹرز کے لئے اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کرنے سے انکی پیشہ وارانہ مہارت،استعداد کار اور تفتیشی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔
ترجمان آر پی او
راولپنڈی