• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Dec 2, 2021

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ نے ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی ، اپنے فیصلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں ، کمیٹی نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کو بھی اپنے ملک کی نمائندگی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ۔
دوسری جانب ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز دو امدادی تنظیموں کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ برائے اطفال کو 280 ملین ڈالرز منتقل کئے جائیں گے ۔