• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپی یونین نے اتنی زیادہ سرمایہ کاری کا اعلان کردیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

Dec 2, 2021

برسلز (نمائندہ خصوصی) چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپی یونین نے 300 ارب یورو (340 ارب ڈالر) کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کردیا۔
یورپین کمیشن کی صدر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے سکیم کو بھروسہ مند برانڈ بنانے کی ضرورت ہے۔ ممالک کو ایسے بااعتماد ساتھیوں کی ضرورت ہے جن کے ساتھ مل کر دیر پا منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ یورپی یونین دکھانا چاہتی ہے کہ کس طرح جمہوری سوچ اپنا کر بھی موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمیت ترقی پذیر ملکوں میں دیر پا ترقیاتی منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق یورپی یونین کے اس منصوبے کا سب سے بڑا ہدف براعظم افریقہ ہوگا۔