• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارت سے گندم اور ادویات لے جانے کی منظوری ، ہندوستان کا واویلا

Dec 2, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارت سے گندم اور ادویات لے جانے کی منظوری دے دی گئی،پاکستانی جذبہ خیرسگالی پر بھی سیاست کرتے ہوئے بھارت نے واویلا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان کو گندم بھارتی ٹرکوں میں اپنے عملے کےساتھ بھجوانے پر بضد ہے اس حوالے سے نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ گندم بھارتی ٹرکوں کے ذریعے بھارتی ڈرائیور کےساتھ جائےگی ،بھارتی ٹرک اور عملے پر اگر حملے ہوئے تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہو گا۔پاکستان نے گندم کیلئے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک نے گندم کی ترسیل وتقسیم پرآمادگی ظاہر کی ، بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں سے گندم افغانستان لے جا سکتا ہے، بھارت 30 روز میں گندم افغانستان بھجوائے پاکستان تیارہے۔

پاکستانی پیشکش پر بھارت نے عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا پاکستان بھارتی ٹرکوں کواپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کابھارتی مطالبہ بھی مستردکر دیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اورکسٹمز نےافغان ٹرانسپورٹیشن کی استعدادکو ناکافی قراردیاہے۔دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے راہداری کی اجازت دی، بھارت جلدافغانستان کیلئے گندم پاکستانی راستے سے بھیجنے کابندوبست کرے بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کوسیاست کی نذر نہ کرے۔