• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے بعد دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی، پاکستانی شہر بھی شامل

Dec 2, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں طلب اور رسد کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے سستے ترین اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

ورلڈ وائڈ کاسٹ آف لِوِنگ انڈیکس کے نام سے جاری کی گئی فہرست میں شام کے دارالحکومت دمشق کو دنیا کا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ہمسایہ ملک اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے جو پانچ درجے ترقی کے بعد سب سے اوپر آیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کا شہرِ قائد سستے ترین شہروں کی فہرست میں گزشتہ سال کی طرح بدستور چھٹے نمبر پر موجود رہا۔