• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عسکریت پسندوں کا مسافر بس پر حملہ، 30 افراد قتل کردیے

Dec 5, 2021

باماکو (نمائندہ خصوصی) افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں نے ایک مسافر بس پر حملہ کرکے 30 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ بندیاگرا قصبے کے قریب پیش آیا جہاں عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 30 مسافروں کو قتل کردیا۔ بعد ازاں بس کو آگ لگادی گئی۔
بندیاگرا سے تعلق رکھنے والے ایک منتخب نمائندے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ اس حملے کی ذمہ داری مالی میں سرگرم کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔