• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انڈو نیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

Dec 5, 2021

جکارتہ(نمائندہ خصوصی)انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے نزدیکی علاقے کے لوگ خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے بھاگے، راکھ اور دھویں سے علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔آتش فشاں کے نزدیکی علاقوں سے ہزاروں افراد کو کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔