• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنج شیر میں طالبان کے گورنر بم حملے میں بال بال بچ گئے

Dec 5, 2021

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے علاقے پنج شیر میں طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر میں سڑک کنارے نصب اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ کی گاڑی گزر رہی تھی، حملے میں مولوی قدر اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد طالبان اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پنج شیر وہ واحد صوبہ ہے جہاں اب تک طالبان کی عمل داری مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکی ہے۔ احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی طالبان کے ساتھ وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر کے اکثریتی علاقے کا انتظام سنبھال لیا ہے تاہم علمائے کرام اور علاقے کے معززین کی ثالثی کے نتیجے میں پیش قدمی کو روک دیا گیا اور اب تقریباً جنگ بندی ہے۔