سیول (نمائندہ خصوصی) کوریا کی مشہور کاروباری وسماجی شخصیت اور تین مرتبہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر منتخب ہونے والے مدثر علی چیمہ نےسیالکوٹ واقعے پر گہرے غم و غصےکااظہار کرتےہوئےکہاہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف چل پڑااور ہم اپنی بنیادی اقدار کو بھول چکے ہیں،سیالکوٹ واقعہ کےمجرموں کونشانِ عبرت بناناضروری ہے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو چاہئے کہ وہ عوام کو صبر وتحمل کا درس دیں۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدثر علی چیمہ نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ معاشرے سے شرم، حیا اور صبر کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے، ہم اتنے جذباتی ہیں کہ نتائج کی پرواہ نہیں کرتے اور ہم خود ہی فیصلے کرنے کے بعد اُن پر عمل شروع کر دیتے ہیں،مذہبی اکابرین سے درخواست ہے کہ جمعہ کے خطبات میں خصوصی طور پراسلام کے حقیقی پیغام اور اصل ثقافت جو کہ صبر و تحمل ہے کا سبق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں ہم نے ایک غیر ملکی مہمان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ انتہائی قبلِ شرم حرکت ہے۔
سیالکوٹ واقعہ انتہائی قابل شرم ، ریاست مجرموں کو نشان عبرت بنائے :مدثر علی چیمہ
