• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی سی ای او نے زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

Dec 7, 2021

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) پراپرٹی مورگیج سے متعلق ویب سائٹ بیٹر ڈاٹ کام کے بھارتی چیف ایگزیکٹو (سی ای او) وشال گرگ نے کمپنی کے 900 ملازمین کو ایک زوم کال کے ذریعے نوکری سے نکال دیا۔

سی این این کے مطابق وشال گرگ نے کمپنی کے 900ملازمین کے ساتھ ایک زوم کال کی۔ اس کال کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی خبر ہے جس کو آپ میں سے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا، اگر آپ اس کال کا حصہ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس بد قسمت گروپ میں شامل ہیں جس کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے، آپ کی ملازمت فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔

جن ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے وہ کمپنی کی مجموعی ورک فورس کا نو فیصد بنتے ہیں۔ نوکری سے فارغ ہونے والے بدقسمت ملازمین میں سے ایک نے یہ زوم کال ریکارڈ کرکے آن لائن لیک کردی جس کے باعث کمپنی کے سی ای او کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اسی کال کے دوران وشال گرگ نے کہا کہ وہ اپنے کریئر میں دوسری بار یہ کام کر رہے ہیں، آخری بار جب انہوں نے ایسا کیا تھا تو انہیں رونا آگیا تھا لیکن اس بار وہ امید کرتے ہیں کہ خود کو مضبوط کریں ۔