واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جوبائیڈن نے شہریوں کیلئے پیغام جاری کرتےہوئے کہاہے کہ ‘‘اومی کرون سے فکرمند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں ہے ۔’’
وائٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے بائیڈن کا کہناتھا کہ ہم اومیکرون سے نمٹنے کے لئے تیارہیں، مکمل ویکسینیٹڈ اور بوسٹرخوراک لگوانے والے محفوظ ہیں تاہم جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ان کے لئے خطرہ ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے جلد خود کوویکسینیٹڈ کرلیں۔ آئندہ ماہ 50 کروڑ فری ریپڈ ٹیسٹ ہوم کٹس شہریوں کو دستیاب ہوں گی۔صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اومیکرون کی وجہ سے عائد سخت سفری پابندیوں میں نرمی پرغورکررہے ہیں۔
‘‘ہمیں اس چیز سے گھبرانا نہیں ہے بلکہ ۔۔’’ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی عوام کیلئے پیغام جاری کر دیا
