• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پتنگ بازی کے شوقین شخص کی انتہائی مضحکہ خیز حرکت، جان پربن گئی

Dec 22, 2021

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں پتنگ بازی کا شوقین شخص جان سے جاتے جاتے بچ گیا۔

سری لنکا کے شہرجافنا میں سالانہ پتنگ بازی فیسٹول میں شریک ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بہت بڑی پتنگ اڑانے کی کوشش میں پتنگ سے بندھی رسی سے لٹک گیا اور فوری طورپر زمین سے30 فٹ بلندی پرجاپہنچا۔رسی سے لٹکے شخص کے دوستوں نے شورمچا کراسے پتنگ کے مزید بلند ہونے سے پہلے رسی چھوڑنے پرمجبورکیا۔

ایک منٹ تک 30 فٹ بلندی پرلٹکنے کے بعد پتنگ بازنے رسی چھوڑ دی۔ زمین پرگرنے کے باوجود متاثرہ شخص کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔