ماسکو(نمائندہ خصوصی) روس کے زیرتعمیر جدید جنگی بحری جہاز میں آگ لگنے سے 225ملین پاﺅنڈز کا نقصان ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے شپ یارڈ میں زیرتعمیرجنگی جہاز میں آگ لگنے سے جہاز تقریبا مکمل تباہ ہوگیا۔ بحری جہاز میں ہائپرسونک میزائل نصب کئے جانے کا منصوبہ تھا۔جدید ترین بحری جہاز میں تباہ کن ہائپرسونک میزائل روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے حکم پرنصب کئے جانے تھے۔جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کی کرمنل انکوائری کی جارہی ہے۔جہاز میں آتشزدگی سے روس کو225 ملین پانڈز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔روس نے گزشتہ ماہ بحری جہاز سے زرکون میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
روس کا جدید ترین بحری جہاز آگ لگنے سےتباہ ، اتنا نقصان کہ ولادی میرپیوٹن چکرا جائیں
