• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انکم ٹیکس کا چھاپہ ، تاجر کے گھر سے کتنے کروڑ روپے اور زیورات برآمد کر لیئے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش گم ہو جائیں گے

Dec 24, 2021

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے میں تاجرکے گھرسے 150کروڑ روپے سے زائد برآمد کر لئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے کان پورکے تاجرکے ممبئی، گجرات اورکان پورکی رہائش گاہوں اوردفاترمیں بیک وقت چھاپے مارکر150کروڑروپے سے زائد کیش برآمد کرلیا۔ کیش کے ساتھ بڑی تعداد میں زیورات اورقیمتی اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔بھارتی ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ تاجرسے برآمد ہونے والی نقدی کی گنتی جاری ہے۔ انکم ٹیکس حکام کی کارروائی کل شروع ہوئی تھی جوتاحال جاری ہے۔

بھارتی تاجرپیوش جین کا پرفیوم کا کاروبار ہے اوروہ متعدد سیاسی شخصیات کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس نہ دینے والوں اورمشکوک لین دین میں ملوث افراد کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے۔