• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ٹی آئی کے تین اراکین اسمبلی اپنے ہی وزیر حماد اظہر کے خلاف کھڑے ہو گئے

Dec 25, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان قومی اسمبلی اپنے ہی وزیر کے خلاف کھڑے ہوگئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی میں گیس کی بندش پر آفتاب صدیقی اورکیپٹن ریٹائرڈ جمیل کے بعد پی ٹی آئی کے تیسرے ایم این اے شکور شاد بھی حماد اظہر پر برس پڑے اور انہیں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔شکور شاد نے کہا کہ لیاری کے عوام کے حقوق کے لیے قومی اسمبلی میں بھی احتجاج کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے حماد اظہر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ گیس بحال نہ کی تو وہ اسمبلی فلور پر احتجاج کریں گے۔ڈیفنس کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے بھی حماد اظہر کے رویے کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میسجز کا جواب تک نہیں دیتے۔